فقیرانہ طرز زندگی

حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بعثت سے لے کر انتقال تک کبھی میدہ نہیں دیکھا۔۔۔ حضرت سہل رضی اللہ تعالی عنہ سے پوچھا گیا ۔کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں آپ لوگوں کے پاس چھلنی ہوتی تھی؟   تو انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بعثت سے لے کر انتقال تک کبھی چھلنی نہیں دیکھی تھی ۔۔تو ان سے پوچھا گیا ! کہ آپ لوگ جو کا آٹا بغیر چھانے ہوئے کیسے کھا لیتے تھے؟

 انہوں نے کہا ! کہ ہم جو کو پیس کر اس پر پھونک مارتے جو اڑنا ہوتا وہ اڑ جاتا باقی کو ہم گوند لیتے۔

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here