کھانے پینے کے آداب

کھانے سے پہلے ہاتھ دھو لیجیے ۔۔۔طہارت کا تقاضہ ہے کہ کھانے میں پڑنے والے ہاتھوں کی طرف سے طبیعت مطمئن ہو۔۔۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر کھانا شروع کیجئے ۔۔اور اگر بھول جائیں تو یاد آنے پر بسم اللہ اولہ  و آخرہ کہہ لیجئے۔۔۔ یاد رکھیے جس کھانے پہ خدا کا نام نہیں لیا جاتا اس کو شیطان اپنے لیے جائز کر لیتا ہے ۔۔۔۔

کھانے کے لیے ٹیک لگا کر نہ بیٹھے۔۔۔۔ خاکساری کے ساتھ اکڑو  بیٹھے یا دو زانو ہو کر بیٹھیے یا ایک گھٹنا بچھا کر اور ایک کھڑا کر کے بیٹھیں ۔۔۔خدا کے رسول اسی طرح بیٹھتے تھے۔۔۔

ہمیشہ سیدھے ہاتھ سے کھائیے ضرورت پڑنے پر بائیں ہاتھ سے بھی مدد لے سکتے ہیں ۔۔

تین انگلیوں سے کھائیے اگر ضرورت ہو تو جھنگلی چھوڑ کر چار انگلیوں سے کام لیجئے اور انگلیاں جڑوں تک ساننے سے پرہیز کیجیے ۔۔۔

نوالہ نہ زیادہ بڑا لیجیے اور نہ زیادہ چھوٹا اور ایک نوالہ نگلنے کے بعد ہی دوسرا نوالہ منہ میں دیجیے۔۔۔

روٹی سے انگلیاں ہرگز صاف نہ کیجئے یہ بڑی گھناونی عادت ہے ۔۔۔

روٹیوں کو جھاڑنے اور ٹپکنے سے بھی پرہیز کریں ۔۔۔

پلیٹ میں اپنی طرف کے کنارے سے کھائیے نہ بیچ میں ہاتھ ڈالیں اور نہ دوسروں کی طرف سے کھائیں ۔۔۔

نوالہ گر جائے تو اٹھا کر صاف کر لیں یا دھو لیجیے اور کھا لیجیے ۔۔

کھانا مل جل کر کھائیے۔۔ مل جل کر کھانے سے الفت و محبت بھی پیدا ہوتی ہے اور برکت بھی کھانے میں کبھی عیب نہ نکالیے پسند نہ ہو تو چھوڑ دیجیے بہت گرم جلتا ہوا کھانا نہ کھائیے۔۔

کھانے کے دوران ٹھٹا مارنے اور بہت زیادہ باتیں کرنے سے پرہیز کریں ۔۔۔

بلا ضرورت کھانے کو نہ    سونگھیےیہ بہت بری عادت ہے۔۔ کھانے کے دوران نہ بار بار اس طرح منہ کھولیے کہ چبتا ہوا نظر آئے ۔۔اور نہ   بار بارمنہ میں  انگلی ڈال کر دانتوں میں سے کچھ نکالیے اس سے دسترخوان پہ بیٹھنے والوں کو گھن آتی ہے ۔۔

کھانا بھی بیٹھ کر کھائیں اور پانی بھی بیٹھ کر پییں البتہ ضرورت پڑنے پر پھل وغیرہ کھڑے ہو کر کھا سکتے ہیں اور پانی بھی پی سکتے ہیں۔۔۔

پلیٹ میں جو رہ جائے اگر رفیق ہو تو پی لیجیے ورنہ انگلی کو چاٹ کر پلیٹ صاف کر لیجئے ۔۔

کھانے پینے کی چیزوں پر پھونک نہ ماریں اندر سے آنے والی سانس گندی اور زہریلی ہوتی ہے ۔۔

پانی تین سانس میں ٹھہر ٹھہر کے پیجیے اس سے پانی ضرورت کے مطابق پیا جاتا ہے۔۔۔ آسودگی بھی ہو جاتی ہے۔۔ اور  ایک         دم       پورے برتن کا پانی پیٹ میں انڈے لینے سے  کبھی کبھی تکلیف بھی ہو جاتی ہے۔۔۔

اجتماعی کھانے میں دیر تک کھانے والوں”’ کو اور آہستہ کھانے والوں کی رعایت کیجیے۔۔ آپ سب کے ساتھ اٹھیں ۔۔

کھانے سے فارغ ہو کر انگلیاں چاٹ لیں اور پھر ہاتھ دھو لیں پھل وغیرہ کھا رہے ہو تو ایک ساتھ دو دو عدد یا دو دو کاشیں نہ اٹھائیے۔۔۔

لوٹے کی ٹوٹی یا  صراحی یا اس طرح کی دوسری چیزوں سے پانی نہ پیجیے ۔۔۔ایسے برتن میں پانی لے کر پیجیے ۔۔۔جس میں پیتے وقت منہ میں جانے والا پانی نظر آئے تاکہ کوئی گندگی یا مظہر چیز پیٹ میں نہ جائے۔۔۔ کھانے سے فارغ ہو کر یہ دعا پڑھے ۔۔۔

 ترجمہ

“حمد و ثنا اس خدا کے لیے ہے جس نے ہمیں کھلایا اور جس نے ہمیں پلایا اور جس نے ہمیں مسلمانوں میں سے بنایا”۔۔

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here