Motivational Quotes in Urdu

زندگی وہ نہیں جو خوابوں میں گزاری جائے، بلکہ زندگی وہ ہے جو خوابوں کو حقیقت میں بدلے۔

کامیابی کے راستے میں مشکلات آتی ہیں، مگر وہی کامیاب ہوتا ہے جو ہار نہیں مانتا۔

وقت کبھی ایک جیسا نہیں رہتا، مگر اپنے عمل سے ہم وقت کو اپنے حق میں بدل سکتے ہیں

 

گرنا ہار نہیں، ہار تب ہوتی ہے جب ہم دوبارہ اُٹھنے کا حوصلہ کھو دیتے ہیں۔

چھوٹے خواب دیکھنے کا کوئی فائدہ نہیں، خواب بڑے ہوں تو ہی زندگی میں بڑا حاصل ہوتا ہے۔

کامیابی اُنہی کے قدم چومتی ہے جو کبھی محنت کرنا نہیں چھوڑتے۔

زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے ماضی کے بوجھ کو چھوڑنا ضروری ہے۔

ہر مشکل کے بعد آسانی ہے، بس ہمت سے وقت کا سامنا کرنا سیکھنا ہے۔

خود پر یقین کرنا کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے۔

زندگی میں کچھ حاصل کرنے کے لیے پہلے اپنے آپ کو بہتر بنانا پڑتا ہے۔

کچھ بڑا کرنے کے لیے آپ کو کبھی کبھار بہت بڑے رسک لینے پڑتے ہیں

زندگی ایک بار ملتی ہے سراسر غلط تصور ہے زندگی تو ہر روز ملتی دراصل موت صرف ایک بار ملتی ہے

فارغ بیٹھنے کا تصور بڑا خوش کن اور فرحت انگیز لگتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بندے کو جلدی مارنا ہو تو اسے فارغ بٹھا دیں

زندہ شخص کی قدر کریں زندہ شخص کے چہرے پر ایک مسکراہٹ لانا اس کی قبر پر پھول رکھنے سے بہتر ہے

بات ہمیشہ تمیز سے اور اعتراض دلیل سے کیجئے کیونکہ زبان تو حیوانوں کے منہ میں بھی ہوتی ہے مگر وہ علم اور سلیقے سے محروم ہوتے ہیں

میں نے سمندر سے سیکھا ہے جینے کا سلیقہ چپ چاپ بہنا اور اپنی موج میں رہنا

اگر آپ چاہتے ہوں کہ آپ کے خواب سچ ہوں تو پہلے آپ کو جاگنا ہوگا

منزل سے آگے بڑھ کر منزل تلاش کر مل جائے تجھ کو دریا تو سمندر تلاش کر

شکر ادا کرنے کی وجہ نہیں ڈھونڈنی چاہیے بلکہ عادت ڈال لینی چاہیے کیونکہ شکر گزار بندوں سے اللہ بڑی محبت کرتا ہے

جب چل ہی پڑے ہو سفر کو توپھر حوصلہ رکھو صحرا کہیں کہیں پر سمندر بھی آئیں گے

تعلیم سب سے طاقتور ہتھیار ہے جس سے آپ دنیا بدل سکتے ہیں

تم سورج کی طرح چمکنا چاہتے ہو تو سورج کی طرح جلنا سیکھو

مایوس نہیں ہونا چاہیے زندگی کہیں سے بھی شروع ہو سکتی ہے

کامیاب لوگ اپنے فیصلوں سے دنیا بدل دیتے ہیں اور کمزور لوگ دنیا کے ڈر سے اپنے فیصلے بدل دیتے ہیں

آپ کے وہ الفاظ بھی تحفہ ہیں جو دوسروں کو آگے بڑھانے کا حوصلہ دیتے ہیں

اپنے سے کمزور کے ساتھ کیا جانے والا سلوک ہی انسان کا اصل اخلاق ہوتا ہے

زندگی نہ آسان تھی نہ ہے اور نہ ہوگی تو بہادر بنیے رب پر توکل رکھیے اور مسکرایا بھی کریں

امیر وہ ہے جس کے دل میں دوسروں کے لیے احساس ہو

 

دن کو اس طرح نہ دیکھو کہ تم نے کیا پایا ہے؟

بلکہ یہ سوچو کہ آج تم نے کیا بویا ہے؟

 

 

میں نے کہا تھک چکا ہوں،

جواب آیا۔۔اللہ کی رحمت سے نا امید نہ ہو۔

 

ہمت کر ، صبر کر ، بکھر کر بھی،،، نکھر جائے گا۔۔۔۔

یقین کر ،شکر کر، وقت ہی ہے،،، گزر جائے گا۔۔۔

وقت من چاہا بھی نہیں رکتا ۔۔۔۔

تو ان چاہا کیسے رکے گا؟؟؟ گزر ہی جائے گا۔

 

 

منزلیں ہمیشہ ان ہی کو ملتی ہیں جو منزلوں کو تلاش کرتے ہیں

 

اپنے کل کو بہتر کرنے کےلئے.. اپنا آج سنوارو

بہترین دنوں کے لیے برے دنوں سے لڑنا پڑتا ہے

 

ہجوم کے ساتھ غلط راہ پر چلنے سے بہتر ہے کے آپ تنہا راہ ہدایت پر چل پڑیں

 

 

شخصیت میں عاجزی نہ ہوتو معلومات میں اضافہ علم کو نہیں بلکہ تکبر کو جنم دیتا ہے

 

 

 

تم دوسروں کے راستے کی رکاوٹیں دور کرتے جاؤتمہاری اپنی منزل کا راستہ آسان ہوتا چلا جائے گا

 

There are a lot of inspirational quotations available in Urdu that can help individuals become more inspired and motivated. You can read and share some of the most inspirational quotations ever said in Urdu

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here