Best Deep Quotes in Urdu

زندگی ایک لمحے کی بازی ہے، نہ جانے کس لمحے وقت کا کھیل ختم ہو جائے

محبت وہ دریا ہے جو کبھی خشک نہیں ہوتا، اور وقت وہ کنارے ہیں جو کبھی ساتھ نہیں چھوڑتے۔

خاموشی اکثر وہ بات کہہ دیتی ہے جو الفاظ نہیں کہہ پاتے۔

وقت کا پہیہ کبھی رکتا نہیں، بس ہم ہی ہیں جو اس کے ساتھ چلنا بھول جاتے ہیں۔

خود کو پہچاننے کا سفر ہی اصل کامیابی ہے، دوسروں کی نظروں میں اچھا بننا نہیں۔

درد ہمیشہ وہی محسوس کرتا ہے جس کے دل میں محبت ہوتی ہے۔

دھوپ کے بعد چھاؤں کا احساس ہی زندگی کی اصل حقیقت ہے۔

خواب دیکھنا آسان ہے، لیکن انہیں حقیقت میں بدلنے کا ہنر صرف کچھ لوگوں کو آتا ہے۔

خاموشی کبھی کبھی سب سے بڑا جواب ہوتا ہے، خاص طور پر جب سوال بے معنی ہو۔

وقت ایک استاد ہے، جو کبھی سبق یاد کراتا ہے اور کبھی سکھاتا ہے۔

ہر لکھی ہوئی بات کو ہر پڑھنے والا نہیں سمجھ سکتا کیونکہ لکھنے والا احساس لکھتا ہے اور پڑھنے والا صرف الفاظ پڑھتا ہے

اہمیت الفاظ کی ہوتی ہے مگر اثر ہمیشہ لہجوں کا ہوتا ہے

جب آپ مالی طور پر مضبوط ہوں تو آپ کی فضول باتیں بھی لوگوں کو اقوال زریں لگتی ہیں

وفا کا تعلق مرد یا عورت سے ہرگز نہیں ہوتا وفا کا تعلق اوقات سے ہے بساط سے ہے جس کی جتنی ہوتی ہے وہ اتنی ہی وفا کرتا ہے

کبھی کبھی انسان ایک نامعلوم سی کیفیت کا شکار ہو جاتا ہے سمجھ نہیں آتا وہ کس چیز سے ناخوش ہے؟ زندگی سے؟ اپنے حالات سے ؟ یا پھر اپنے آپ سے؟

خاموشیاں ہی بہتر ہیں الفاظ سے لوگ روٹھ جاتے ہیں

حساب رکھا کریں آج کل لوگ پوچھ لیتے ہیں میرے لیے تم نے کیا ہی ،، کیا ہے ؟

لفظوں کے زخم جھیلنے کے بعد بھولنے کا فن یا تو پاگل کو آتا ہے یا کامل کو

انسان نے جھوٹ تب سیکھا جب اسے سچ کی سزا ملی

ہم میں سے زندہ وہی رہے گا جو دلوں میں زندہ رہے گا اور دلوں میں وہی رہتے ہیں جو آسانیاں بانٹتے ہیں محبتیں بانٹتے ہیں

نیک لوگوں کی سنگت میں رہا کرو سنار کا کچرا بھی بادام سے مہنگاہوتا ہے

بات ہی الٹی ہے میری کہانی میں کشتیاں ہواؤں میں ہیں اور چراغ پانی میں

زندگی میں ہم جو چاہتے ہیں وہ آسانی سے نہیں ملتا لیکن زندگی کا سچ یہ بھی تو ہے کہ ہم بھی وہی چاہتے ہیں جو آسان نہیں ہوتا

رشتے وہی خوبصورت اور قیمتی ہوتے ہیں جن میں احساس موجود ہو

تو جس کو کہہ رہا ہے پرانا لگا مجھے یہ گھر خریدنے میں زمانہ لگا مجھے

جب سوال ہوتے ہیں تو جواب بھی موجود ہوتے ہیں جواب اپنا راستہ خود تلاش کر لیتے ہیں

پھول اپنے ساتھ والے پھول کا مقابلہ کرنے کے بارے میں نہیں سوچتے وہ صرف کھلتے ہیں

جو تمہارے اوصاف بیان کرے جو تم میں نہ ہوں

وہ تمہارے ایسے عیب بھی بیان کرے گا جو تم میں نہیں

آپ جس بھی انسان سے ملتے ہیں اس کے دو بٹن ہوتے ہیں ایک اچھائی کا بٹن اور ایک برائی کا بٹن یہ آپ کا اختیار میں ہے کہ آپ کون سا بٹن دباتے ہیں

دنیا میں سب سے بھاری چیز خالی جیب ہوتی ہے چلنا مشکل ہو جاتا ہے

 

زندگی میں ایک ایسا وقت بھی آتا ہے جب پتہ چلتا ہے

کہ ہمارے ہونے یا نہ ہونے سے کسی کو فرق نہیں پڑتا

پیر کامل عمیرہ احمد

جو لوگ رب کو پانا چاہتے ہیں وہ اپنی خواہشات کو چھوڑ دیتے ہیں

اچھے وقتوں کی تمنا میں رہی عمر رواں

کاش کوئی ایسی ہوا چلے کون کس کا ہے پتہ چلے

 

لوگ کہتے ہیں کہ پتھر دل کبھی رویا نہیں کرتے

اُنہیں کیا خبر پانی کے چشمے پتھروں سے ہی نکلا کرتے ہیں

جو کہا میں نے کہ پیار آتا ہے مجھ کو تم پر،

ہنس کے کہنے لگی اور آپ کو آتا کیا ہے.

 

 

واللہ کیا منظر ہوگا تم، تمہارے آنسو، اور میرے میت

 

 

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here